وفاقی حکومت کا ٹرین آپریشن 10مئی سے جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 06 مئ 2020 08:31am
فائل فوٹو

لاہور:وفاقی حکومت نے ٹرین آپریشن 10مئی سے جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا،8مئی کو وزیر اعظم عمران خان سے حتمی منظوری کے بعد اگلے روز سے آن لائن بکنگ شروع کی جائے گی۔

  دس مئی سے ٹرین پھررواں دواں ہوں گی،  حکومت نے فیصلہ کرلیا،  ریلوےانتظامیہ نے بحالی کے انتظامات مکمل کرلیے۔

وزارت ریلوے نے مراسلہ بھیج دیا،  خصوصی انتظامات کے ساتھ پہلا مرحلہ شروع ہوگا،24ٹرینیں چلائی جائیں گی،  ٹرینیں 50 فیصد بک جبکہ 50فیصد خالی رہیں گی۔

  مسافروں کو ایک گھنٹے قبل اسٹیشن پہنچنا ہوگا،  مسافروں کے پاس ماسک، گلوز، سینیٹائزراورصابن ہونا لازمی ہو گا۔

  ٹرین آپریشن کی بحالی کیلئے وزیراعظم سے منظوری لی جائےگی،9مئی سے صرف آن لائن بکنگ شروع ہوگی۔